وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ہواوے پاکستان کے وفد کی ملاقات

جمعرات 3 اکتوبر 2019 19:37

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ہواوے پاکستان کے وفد کی ملاقات
لاہور۔3 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے یہاں وزیراعلیٰ آفس میں ہواوے پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سیف چی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ا س موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہورکو2025ئتک سمارٹ سٹی بنایاجائے گا۔اعلی افسران اورماہرین کوآرٹیفشل انٹیلی جنس کی بنیادی تربیت دینے پر غورکررہے ہیں ۔

سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ سے جرائم میں کمی آرہی ہے ۔پنجاب کے تمام نمایاں شہروںمیں بتدریج کیمروںکی ڈیجیٹل مانیٹرنگ شروع کررہے ہیں۔سیف سٹی اتھارٹی کے قیام میں ہواوے کی ٹیکنیکل معاونت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔توقع ہے کہ ہواوے مستقبل میں بھی پنجاب کو ڈیجیٹلائز کرنے میں معاونت کرے گی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلی حکام کو ہواوے سے متعلق امور افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ہدایت کی ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ہواوے نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پنجاب میں نئے پراجیکٹ لانچ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہواوے سیف چی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام سے عوام اورگورنمنٹ سے گورنمنٹ ہر سطح پر حقیقی بھائی ہیں۔لاہور سیف سٹی اتھارٹی میں دنیا کا بہترین ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کام کررہاہے ۔ہواوے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پاکستان کے ٹیلنٹ کو پوری دنیا میں متعارف کرارہاہے ۔ ہمارا ملک اورہماری کمپنی ہر طرح سے پاکستان فرینڈلی ہے۔ ایم ڈی انٹرپرائزز بزنس گائو ویجی ، ایم ڈی لاہور آفس لیون ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد بلال مسعود ، خالد آفریدی، فیصل آفریدی،سیکرٹری صنعت اورسیکرٹری وزیراعلیٰ کوآرڈینیشن بھی اس موقع پر موجود تھے۔