عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ،زندگی کی بنیادی ضروریات دہلیز پر فراہم کرناحکومت کا فرض ہے،زمرک خان اچکزئی وزیر زراعت بلوچستان

جمعرات 3 اکتوبر 2019 21:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنا اور ان کو زندگی کی بنیادی ضروریات ان کے دہلیز پر فراہم کرناحکومت کا فرض ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ہم پر اعتماد کرکے ہمیں ووٹ دیا ان کی خدمت کرنا ہی ہمارا اصل مقصد ہے اور ہم اپنے اس مقصد سے قعطا پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، جنہوں نے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور ان کی فوری حل کی درخواست کی، صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کو تعلیم، صحت، روزگار اور پینے کا صاف پانی فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور حکومت اپنی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے، انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور بے شمار ترقیاتی اسکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی ہماری ترجیح ہے اور کھبی بھی ان کے بھروسے اور اعتماد کو ٹہس پہنچنے نہیں دیں گے، صوبائی وزیر نے سائلین کے بعض درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جاری کئے،تحمل سے مسائل سننے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرانے پر لوگوں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :