پی ٹی وی کا ن لیگی رہنمائوں پر عائد انیس کروڑ جرمانے کی رقم کی وصولی کیلئے عدالت سے رجوع

جمعرات 3 اکتوبر 2019 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2019ء) پی ٹی وی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں پر عائد انیس کروڑ جرمانے کی رقم کی وصولی کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا۔ اشتہاری ملزم اسحاق ڈار، سینیٹر پرویز رشید، سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطاء الحق قاسمی اور نیب کے ملزم فواد حسن فواد کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع، عدالت نے عطاء الحق قاسمی، پرویز رشید، اسحاق ڈار اور فواد حسن فواد سے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے معاونت کے لئے اٹارنی جنرل کو طلب کر لیا۔ کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ عطاء الحق قاسمی کے وکیل کاشف ملک نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض لگا دیا۔ انہوں نے اپنے دلائل میں عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے کہاں لکھا کہ جرمانے کی رقم ہائیکورٹ کے ذریعے وصول کرے گا۔ چاروں افراد پر انیس کروڑ سے زائدجرمانہ واجب الادا ہے۔ کی سماعت دو دسمبر تک ملتوی کر دی۔