پنجاب یونیورسٹی امتحانی شیڈول

جمعرات 3 اکتوبر 2019 23:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2019ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی ای/ بی ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ2020ء کیلئے داخلہ فیس و فارم جمع کروانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق بی ای/ بی ایس سی پارٹ ٹو سالانہ امتحان2020ء میں شرکت کے لیی(ریگولر امیدواروں) کے لیے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کروانے کی آخری تاریخ بذریعہ ڈاک16-12-19 اور دستی فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ23-12-19 ہے جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم بذریعہ ڈاک30-12-19 اور دستی فارم6-1-20 تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

اسی طرح بی ای/ بی ایس سی پارٹ ٹو سالانہ امتحان2020ء میں شرکت کے لیی(لیٹ کالج/ پرائیویٹ /امپروو ڈویژن اورایڈیشنل مضامین کے امیدواروں)کیلئے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کروانے کی آخری تاریخ بذریعہ ڈاک18-10-19 اور دستی فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ24-10-19 ہے جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم بذریعہ ڈاک5-11-19 اور دستی فارم8-11-19 تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح بی ای/ بی ایس سی پارٹ ون سالانہ امتحان2020ء میں شرکت کے لیے ((لیٹ کالج /امپروو ڈویژن،پارٹ ون میں کمپارٹمنٹ کے حامل پرائیویٹ امیدواروں) کیلئے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کروانے کی آخری تاریخ بذریعہ ڈاک8-11-19 اور دستی فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ14-11-19 ہے جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم بذریعہ ڈاک22-11-19 اور دستی فارم26-11-19 تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :