بھارت نے جنگ چھیڑنے کی تیاریاں مکمل کر لیں؟ پہلی مرتبہ لاہور کے قریب امرتسر میں جنگی طیارے تعینات

جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت نے پاکستان کے ساتھ سرحد سے ملحقہ دیگر تمام ہوائی اڈوں پر بھی جنگی طیارے اور بھارتی ہتھیار پہنچا دیے

muhammad ali محمد علی جمعرات 3 اکتوبر 2019 21:54

بھارت نے جنگ چھیڑنے کی تیاریاں مکمل کر لیں؟ پہلی مرتبہ لاہور کے قریب ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 اکتوبر2019ء) بھارت نے جنگ چھیڑنے کی تیاریاں مکمل کر لیں؟ پہلی مرتبہ لاہور کے قریب امرتسر میں جنگی طیارے تعینات، جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت نے پاکستان کے ساتھ سرحد سے ملحقہ دیگر تمام ہوائی اڈوں پر بھی جنگی طیارے اور بھارتی ہتھیار پہنچا دیے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف اور مودی سرکار کے وزراء مسلسل پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

جبکہ اب موصول ہونے والی اطلاعات اور بھارتی میڈیا کے دعووں کے مطابق بھارت نے واقعی پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارت کی تاریخی میں پہلی مرتبہ لاہور کے قریب بھارتی شہر امرتسر میں جنگی طیارے تعینات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کی سرحد کے ساتھ ملحقہ دیگر تمام ہوائی اڈوں پر بھی جنگی طیارے پہنچا دیے ہیں۔

اس کے علاوہ بھارتی بری فوج سرحد علاقوں میں بھارتی ہتھیار بھی پہنچا چکی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فرانس سے رافیل طیاروں کی کھیپ ملنے کے بعد بھارت کا دماغ زیادہ ہی خراب ہو چکا ہے۔ اس تمام صورتحال میں پاکستان بھی بھارت کی کسی بھی ممکنہ جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ پاک فوج گزشتہ 2 ماہ سے ہائی الرٹ پر ہے۔ جبکہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی زیر صدارت جمعرات کے روز ہونے والے کور کمانڈرز اجلاس کے ذریعے بھی بھارت کو واضح پیغام بھیج دیا گیا ہے۔

پاک فوج کی اعلی قیادت نے بھارت کو پیغام دے دیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستان خاموش نہیں بیٹھے گا۔ پاکستان جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔ پاک فوج ملک کی سلامتی، عزت اور وقار کا تحفظ ہر صورت ممکن بنائے گی۔