قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا

اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی تک شہریوں کو رسائی دینے کا فیصلہ کر لیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 3 اکتوبر 2019 23:41

قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اکتوبر2019ء) قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی تک شہریوں کو رسائی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ قومی اسمبلی ہال میں مہمانوں کے لیے مختص گیلریوں میں سے ایک گیلری عام آدمی کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر آج (جمعہ کو) ’’عام آدمی‘‘ گیلری کا افتتاح کریں گے۔ عام پاکستانی شہری کے لیے مختص اس گیلری میں ملک کا عام شہری بیٹھ کر قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھ سکے گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عام آدمی کی پارلیمنٹ ہاؤس تک رسائی اور قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھنے کو یقینی بنانے کے لیے ایک خصوصی کاؤنٹر بھی قائم کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ملک بھر سے کوئی بھی پاکستانی اپنے شناختی کارڈ کے ذریعے اسمبلی اجلاس کی کارروائی دیکھ سکے گا، ایوان کی کاروائی تک عام پاکستانی تک رسائی دینے کا مقصد ہے کہ عوام کو اپنے منتخب نمائندوں سے رابطوں میں آسانی پیدا ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوان عوام کے ووٹوں سے وجود میں آتا ہے اس تک عام آدی کی رسائی عوام کا حق ہے، جمہوریت کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہم عام آدمی کے مسائل کو حل کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ایوان بالا اور ایوان زیریں پاکستانی عوام کے تمام حقوق کے ضامن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ایوانوں میں موجود عوامی نمائندے عوام کی نمائندگی کو احسن انداز میں ادا کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں۔ اسی لیے قومی اسمبلی ہال میں مہمانوں کے لیے مختص گیلریوں میں سے ایک گیلری عام آدمی کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر آج (جمعہ کو) ’’عام آدمی‘‘ گیلری کا افتتاح کریں گے۔