Live Updates

الیکشن ٹربیونل نے فیصل واوڈا کے خلاف شہباز شریف کی درخواست مسترد کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 اکتوبر 2019 10:55

الیکشن ٹربیونل نے فیصل واوڈا کے خلاف شہباز شریف کی درخواست مسترد کر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 اکتوبر 2019ء) : کراچی الیکشن ٹریبونل نے این اے 249 سے شہباز شریف کی درخواست مسترد کر دی۔ شہباز شریف نے فیصل واوڈا کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل میں دائر کی جانے والی درخواست میں مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ فیصل واوڈا دھاندلی سے جیتے لہذا ان کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

(جاری ہے)

  اور انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ عام انتخابات 2018ء  میں اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کے فیصل واوڈا کامیاب ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ این اے 249 میں شہباز شریف کو پاکستان تحریک انصاف کے فیصل واوڈا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے موصول ہونے والے نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے فیصل واوڈا نے 35344 ووٹ حاصل کیے جبکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف 34626 ووٹ ہی حاصل کر سکے تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات