پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا سینیٹر شیری رحمان کی زیرصدارت اجلاس

وزارت آبی وسائل کے 2014-15ء اور 2015-16ء کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا

جمعہ 4 اکتوبر 2019 11:42

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا سینیٹر شیری رحمان کی زیرصدارت اجلاس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2019ء) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو کمیٹی کی کنوینر سینیٹر شیری رحمان کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سینیٹر مشاہد حسین سید اور خواجہ شیراز محمود کے علاوہ متعلقہ سرکاری اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت آبی وسائل کے 2014-15ء اور 2015-16ء کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں واپڈا، پیپکو اور این ٹی ڈی سی کے مختلف ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی ذمے واجبات کی ریکوریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ اربوں روپے کے زیرالتوا اعتراضات مل بیٹھ کر نمٹانے کی ضرورت ہے ۔ پی اے سی نے آڈٹ، آبی وسائل اور پاور ڈویژن کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی بناتے ہوئے حکم دیا کہ ایک ماہ میں تمام ریکوریوں کے حوالے سے معاملات حل کرکے رپورٹ بھی پی اے سی کو پیش کی جائے۔ پی اے سی نے ریکوریوں اور نقصانات سے متعلقہ دیگر آڈٹ اعتراضات بھی اسی کمیٹی کے سپرد کردیئے۔