سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کا شدید بارش کا الرٹ جاری

شہریوں کو بارش کے موقع پر ضروری احتیاطی تدابیراختیار کرنے، ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کی ہدایت

جمعہ 4 اکتوبر 2019 13:14

سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کا شدید بارش کا الرٹ جاری
مکہ معظمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2019ء) سعودی عرب میں محکمہ موسمیات اور ماحولیاتی تحفظ کی جنرل اتھارٹی نے مکہ مکرمہ کے علاقے اور متعدد گورنریٹ اور مراکز کو ایک جدید الرٹ جاری کیا ہے، جس میں انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ آئندہ 24گھنٹے کے دوران شدید بارش کے ساتھ آندھی اور طوفان کا خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری الرٹ میں کہا گیا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران درمیانی اور تیز بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ مکہ معظمہ کے علاوہ اضم ، الجموم ، طائف ، مکہ معظمہ، ، العرضیات ، الکامل اور میسان گورنریوں تیزہوائوں، بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔شہریوں سے کہا گیا کہ وہ بارش کے موقع پر ضروری احتیاطی تدابیر پرعمل کریں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔