متحدہ عرب امارات: خاتون نے اپنی نئی نویلی سوتن کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

خاوند کی جانب سے دوسری بیوی کو اپنے والد کے گھر میں رکھا گیا تھا، مگر پہلی بیوی نے وہاں پہنچ کر سوتن کی پٹائی کر دی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 4 اکتوبر 2019 14:05

متحدہ عرب امارات: خاتون نے اپنی نئی نویلی سوتن کو تشدد کا نشانہ بنا ..
فجیرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4اکتوبر2019ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں ایک خاتون کو اپنی نئی نویلی سوتن کو تشدد کا نشانہ بنانے پر عدالت نے طلب کر لیا جبکہ خاتون کی جانب سے بھی اپنے خاوند کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے کہ اس نے دوسری بیوی کو لانے کے بعد اسے اپنے گھر سے زبردستی بے دخل کرنے کی کوشش کی اوربات نہ ماننے پر اس کی مار پیٹ بھی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایک عرب ملک سے تعلق رکھنے والے شخص نے چند روز قبل دوسری شادی کر لی اور نئی بیوی کو بھی اپنے والد کے گھر لے آیا۔ تاہم جب اس کی پہلی بیوی کو پتا چلا تو وہ اپنے سُسر کے گھر پہنچ گئی اور اس بات پرہنگامہ کھڑا کیا ۔ خاوند نے اس سے کہا کہ وہ گھر سے نکل جائے کہ وہ اس کے گھر سے نکل جائے تاکہ وہ اپنی نئی نویلی دوسری بیوی کے ساتھ اچھا وقت گزار سکے۔

(جاری ہے)

پہلی بیوی کے مطابق جب اس نے اپنے خاوند کی یہ بات ماننے سے انکار کر دیا تو اس نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور بُرے کلمات بھی کہے۔ جبکہ خاوند کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی بیوی کو ہرگز تشدد کا نشانہ نہیں بنایا بلکہ جب دونوں بیویاں آپس میں لڑ پڑیں تو اس نے ان دونوں کے درمیان لڑائی چھُڑوانے کی کوشش کی تھی۔خاوند کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی ایک اور اماراتی ریاست میں مقیم ہے۔

اس نے اپنی دُوسری بیوی کو اپنے والد کے گھر میں ایک کمرہ دیا تھا تاکہ دونوں بیویوں کو اکٹھا رکھنے کی صورت میں لڑائی جھگڑا نہ ہو۔ مگر اس کی پہلی بیوی اس کے والد کے گھر پہنچ گئی اور اپنی سوتن کو مار پیٹ کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ اسی وجہ سے اس نے دونوں کی لڑائی میں دخل دے کر پہلی بیوی سے کہا کہ وہ یہاں سے چلی جائے اور ان کا سکون برباد نہ کرے۔ اس مقدمے کی اگلی سماعت آئندہ ہفتے ہو گی۔