اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے کلرکہار میں بننے والی غیر قانونی ہائوسنگ سکیمز کے خلاف انکوائری میں بڑی پیشرفت

رانا ثنا اللہ کو شیڈول ریٹ سے انتہائی کم قیمت پر دو فام ہائوس منتقل کیے گئے ،سابق وزیر قانون کے کردار کا تعین کرنے کیلئے مزید انکوائری جاری ْمالکان اور ڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی لاہور سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 4 اکتوبر 2019 14:58

اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے کلرکہار میں بننے والی غیر قانونی ہائوسنگ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2019ء) اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے کلرکہار میں بننے والی غیر قانونی ہائوسنگ سکیمز کے خلاف انکوائری میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے ، ڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی لاہور سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،رانا ثنا اللہ کے کردار کے حوالے سے بھی انکوائری جاری ہے ۔ اینٹی کرپشن کے مطابق ملزمان نے غیر قانونی ہاوسنگ سکیمز بنواکر قدرتی حسن کو نقصان پہنچایا ۔

افسران نے فرائض سے غفلت برتی اور دانستہ غیر قانونی اقدام کوسپورٹ فراہم کی ۔ غیر قانونی ہائوسنگ سکیمز میں سیاسی شخصیات کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔ ایک سکیم میں سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کو شیڈول ریٹ سے انتہائی کم قیمت پر دو عدد فام ہائوس منتقل کیے گئے ۔

(جاری ہے)

ان غیر قانونی ہائوسنگ سکیمز میں سابق وزیر قانون کے کردار کا تعین کرنے کے لئے مزید انکوائری کی جا رہی ہیں۔

اینٹی کرپشن کی جانب سے سابق ڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی لاہور محمد تنویر جبار ،ڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب عرفان نذیر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیاتفواد علی ، ڈی او پلاننگ طارق عزیز ، انفورسمنٹ انسپکٹر ضلع کونسل شیر علی ،ایم او پی کلرکہارشہبازاحمد ، سابق سب رجسٹرار مقبول حسین ،رجسٹری محرر کلرکہار شبیراحمد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے کالونی مالکان بسم اللہ فارم ہائوس اخلاق احمد اورشالیمار ہلز ہائوسنگ سکیم نثار احمد کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔