بھارتی میڈیا نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دعوت کو متنازعہ بنا دیا

شاہد آفریدی کی پارٹی کا راز پاکستان کے آرمی چیف کی ان سے کی گئی کمٹمنٹ ہے۔ بھارتی میڈیا نے مضحکہ خیز رپورٹ بنا ڈالی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 اکتوبر 2019 16:35

بھارتی میڈیا نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دعوت ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 اکتوبر 2019ء) : بھارتی ٹی وی چینل اپنی رپورٹس میں کئی بھونڈے دعوے کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو بدنام کرنے کی بھی کوشش کرتا رہتا ہے۔ لیکن حال ہی میں بھارتی میڈیا نے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی جانب سے دی گئی دعوت کو بھی نہ بخشا اور اُسے بھی متنازعہ بنانے کی کوشش کی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہد خان آفریدی کی جانب سے دی جانے والی یہ پارٹی صرف پارٹی نہیں تھی بلکہ اس کے پیچھے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایک خفیہ کمٹمنٹ بھی تھی۔

بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں شاہد آفریدی کو پاک آرمی کا سب سے دلارا بچہ بھی قرار دیا اور کہا کہ پاک آرمی کے افسر آصف غفور کو اکثر ہی شاہد آفریدی کے ساتھ دیکھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں کچھ خبریں وائرل ہیں جن کے مطابق کچھ روز قبل شاہد خان آفریدی اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایک خفیہ میٹنگ ہوئی تھی۔ اور اُس میٹنگ میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آفریدی سے ایک خفیہ کمٹمنٹ کی ہے۔

جس کے بعد آفریدی نے فوری طور پر اپنے ملکی اور غیر ملکی دوستوں کے لیے ایک بریانی پارٹی کا اہتمام کیا۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں شاہد آفریدی کی اس پارٹی پر سوالات اُٹھائے جا رہے ہیں کہ آخر جنرل قمر جاوید باجوہ نے آفریدی سے کیا وعدہ کیا؟ کیا جنرل قمر جاوید باجوہ آفریدی کو ملک کا وزیراعظم بنائیں گے؟ بھارتی میڈیا کی اس مضحکہ خیز رپورٹ کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
بھارتی میڈیا کی اس مضحکہ خیز اور بے بنیاد رپورٹ پر بھارتی میڈیا چینل کو سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا جنہوں نے شاہد آفریدی کی ایک چھوٹی سی دعوت کو اس قدر متنازعہ بنانے کی کوشش کی ۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے اپنے گھر میں کچھ دوستوں کے اعزاز میں ایک عشائیے کا اہتمام کیا تھا جس میں ابق لیجنڈ ویسٹ انڈین فاسٹ بالر اور کمنٹیٹر مائیکل ہولڈنگ اور سابق کرکٹر سعید انور سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔