کراچی ،چونتیسواں سالانہ اردو ہائیکو مشاعرہ’’ہمارا دوستانہ‘‘کل منعقد ہوگا

جمعہ 4 اکتوبر 2019 17:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2019ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی با اشتراک پاکستا ن جاپان کلچرل ایسوسی ایشن سندھ کے زیر اہتمام چونتیسواں سالانہ اردو ہائیکو مشاعرہ’’ہمارا دوستانہ‘‘ 5 اکتوبر 2019 ہفتہ شام7 بجے منظر اکبر ہال میںمنعقد کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

مشاعرے کی صدارت صدر آرٹس کونسل وستارہ ٴامتیاز محمد احمد شاہ کریں گے ۔ مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ر)معین الدین حیدر ہونگے ۔ پاکستان کے نامور شعراء کرام ہمارا دوستانہ کے موضوع پر اور دیگر طبع زاد ہائیکو اردو میں پیش کریں گے۔