تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ٹی ایم اے چارسدہ، اے پی جی ایل کا نامزد پینل بلامقابلہ کامیاب

جمعہ 4 اکتوبر 2019 17:21

پشاور۔04 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2019ء) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ٹی ایم اے چارسدہ میں اے پی جی ایل کا نامزد کردہ پینل بلامقابلہ کامیاب ہو گیا۔ شیدول کے تحت وقت مقررہ 2 اکتوبر تک کسی بھی مخالف امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس پر الیکشن کمشنر نے میونسپل ایمپلائز یونین کے پینل کو بلامقابلہ کامیاب قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ صوبہ خیبرپختونخوا ( اے پی ایل ڈبلیو ایف ) کے مرکزی و صوبائی صدر اور یونائٹیڈ میونسپل ورکرز یونین (رجسٹرڈ) سی بی اے اور سی بی یو ،سٹی ڈسٹرکٹ اینڈ آل ٹائونز پشاور کے چیئرمین ملک محمد نوید اعوان ،ْ جنرل سیکرٹری ظہیر شیخ ایبٹ آباد ،ْ چیئرمین سوار خان تخت بھائی مردان ،ْ بخت کرم خان مینگورہ سوات ،ْ سخی بادشاہ کوہاٹ ،ْ اشتیاق احمد مانسہرہ ،ْ ممتاز خان اوگی ،ْ آمزر خان بنوں ،ْ غلام دیاز خان سکندری بنوں ،ْ مقصود باچا تنگی ،ْ حاجی روشن خان ،ْ بلال احمد ،ْ صلاح الدین نیازی ،ْ انور گل ،ْ پشاور نے ایک ایک مشترکہ بیان میں میونسپل ایمپلائز یونین ٹی ایم اے چارسدہ کے پورے پینل کی بلامقابلہ کامیابی پر نومنتخب کابینہ کو تہہ دل سے مبارکباد دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نومنتخب عہدیدار حسب سابق اپنے ملازمین کی دن رات خدمت کرکے ان کے مسائل حل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے کیونکہ میونسپل ایمپلائز یوینن کی سابقہ کابینہ نے ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کی ہے جس کے نتیجے میں آج ملازمین نے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بلامقابلہ منتخب کیا ہے آج ان کے مقابلے میں مخالفین کو کاغذات نامزدگی بھی جمع کرانے کی جرات نہیں ہو سکی انہوں نے نومنتخب صدر انعام اللہ خان نائب صدر جاوید خان ،ْ چیئرمین حاجی تحسین اللہ ،ْ رحمداد سرپرست اعلیٰ مسعود گلفام جنرل سیکرٹری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ ملازمین کی توقعات پر پورا اتریں گی۔