فصلوں کی باقیات، میونسپل ویسٹ،شاپرز،ربڑ، ٹائرزاور کچرہ جلانے پر پابندی برقرار

جمعہ 4 اکتوبر 2019 17:38

کبیروالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2019ء) حکومت پنجاب نے ممکنہ سموگ کے پیش نظر فصلوں کی باقیات، میونسپل ویسٹ،شاپرز،ربڑ، ٹائرزاور کچرہ جلانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے اوریہ پابندی 31دسمبر 2019 تک برقرار رہے گی۔ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے محکمہ ماحولیات کو دھواں اور ?الودگی پھیلانے والی فیکٹریوں اور گاڑیوں کے خلاف بھی کاروائی کے احکامات دئیے ہیں اور ہدایت کی ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرائے جایں۔

ڈپٹی کشنر کی ہدایت پر ا ے ڈ ی ماحولیات سرفرازانجم نے انسپکٹرز امجد رضا اور عتیق الرحمان پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو کہ روزانہ کی بنیاد پر احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں گی۔ ٹیموں نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ جہانیاں روڈپر متعدد گاڑیوں کو چیک کیا اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان کر کہ 10500/-روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ تحصیل جہانیا ں میں آلودگی کا سبب بننے والے 14 بھٹوں اور ایک کاٹن فیکٹری کو بھی نوٹس جاری کیے۔

(جاری ہے)

اور ایک بھٹہ مالک کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرایا گیا۔ اے ڈی ماحولیات سرفراز انجم نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی اینٹی سموگ پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا اور محکمہ ماحولیات کی ٹیمیں دن رات سرویلنس کریں گی۔