سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما ؤں کے خلاف اقامہ رکھنے سے متعلق درخواست کی سماعت ملتوی کردی

جمعہ 4 اکتوبر 2019 17:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2019ء) سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور، منظور وسان، ناصر حسین، سہیل انور سیال اور دیگر کیخلاف اقامہ رکھنے سے متعلق وکلا کی استدعا پر درخواست کی سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور، منظور وسان، ناصر حسین، سہیل انور سیال اور دیگر کیخلاف اقامہ رکھنے سے متعلق جیالے رہنماوں کو نااہل قرار دینے کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے وکلا کی درخواست پر سماعت 18 اکتوبر کیلیے ملتوی کردی۔ رہنما پیپلز پارٹی فریال تالپور اور سہیل انور سیال کیخلاف فریقین دلائل مکمل کیے جاچکے۔ دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ فریال تالپور ایم پی اے ہونے کے ناطے پروڈکشن کی اڑ میں بار بار جیل سے نکل آتی ہیں۔ سہیل انور سیال کے پاس اقامہ 2019 تک ہے۔