فاروق ستار کے خلاف کنور نوید کی ہتک عزت کی درخواست پر وکیل کو درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق جواب جمع کرانے کے لیئے مہلت

جمعہ 4 اکتوبر 2019 17:40

فاروق ستار کے خلاف کنور نوید کی ہتک عزت کی درخواست پر وکیل کو درخواست ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2019ء) مقامی عدالت نے سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی) فاروق ستار کیخلاف کنور نوید کی ہتک عزت کی درخواست پر وکیل کو درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق جواب جمع کرانے کے لیئے مہلت دیدی۔کراچی سٹی کورٹ میں عدالت کے روبرو سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی فاروق ستار کیخلاف کنور نوید کی ہتک عزت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فاروق ستار نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراضات فائل کر دیئے۔ جمع کرائے گئے اعتراضات میں کہا گیا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور غلط ہیں۔ ہتک عزت کے دعوے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ کنور نوید کے وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل کے لئے مہلت طلب کرلی۔ عدالت نے مہلت دیتے ہوئے سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ ایم کیو ایم رہنما کنور نوید نے فاروق ستار کیخلاف 50 کروڑ ہتک عزت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔