ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں کشمیر موبلائزیشن مہم کے تحت واک

جمعہ 4 اکتوبر 2019 18:12

ملتان ۔04 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2019ء) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں کشمیر موبلائزیشن مہم کے تحت واک کا انعقاد کیا گیا ۔ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرز ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم اور سنیئر ٹیوٹر ڈاکٹر عثمان جمشید نے کہاکہ زندہ قومیں انسانی حقوق کے حوالے سے قومی اور بین الاقوامی معاملے پر یکجا ہو کر ایک پلیٹ فارم پرمتحد ہوتی ہیں اور آج کی واک اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، ہم اس مشکل گھڑی میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں جن پر بھارت درد ناک ظلم ڈھا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کشمیر میں ہونے والے مظالم، بربریت کا خاتمہ اور ان کے مسائل کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ منعقدہ واک و ریلی میں زرعی یونیورسٹی کی فیکلٹی ، سٹاف اور طلبہ کی کچیر تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر شرکاء نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پوسٹر اورپلے کارڈز بھی اٹھائے۔ واک ریلی کے اختتام پر کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔ اس موقع پر رجسٹرار عمران محمود ، ڈاکٹر شفقت نواز ، ڈاکٹر محمد امین سمیت دیگر ٖفیکلٹی ، فی میل سٹاف اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔