بلدیہ عظمیٰ کراچی کا محکمہ چارجڈ پارکنگ شہریوں کی سہولت کیلئے قائم کیا گیا ہے،ڈپٹی میئر کراچی

جمعہ 4 اکتوبر 2019 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2019ء) ڈپٹی میئر کراچی سید ارشد حسن نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کا محکمہ چارجڈ پارکنگ شہریوں کی سہولت کیلئے قائم کیا گیا ہے لہٰذا تمام عملے کا فرض ہے کہ وہ خدمت کے جذبہ کے تحت کام کریں دوران ڈیوٹی یونیفارم پہنیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ شہریوں سے مقررہ پارکنگ فیس سے زائد وصول نہ کی جائے، فزیکل ویری فیکیشن کے عمل میں جو ملازمین غیرحاضر ہیں انہیں ایک موقع اور دیا جائے گا جس کے بعد عدم حاضری کی صورت میں ان کی تنخواہ روک دی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی دوپہر کے ایم سی ہیڈ آفس میں محکمہ چارجڈ پارکنگ کے عملے کی فزیکل ویری فیکیشن کے موقع پر عملے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم جمیل فاروقی، ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ عبدالخالق بلوچ سمیت محکمہ ایچ آر ایم کا دیگر عملہ بھی موجو دتھا، ڈپٹی میئر نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی مالی بحران کا شکار ہے ،میئر کراچی وسیم اختر ادارے کو اس بحران سے نکالنے کے لئے بھرپور کوششیں اور جدوجہد کر رہے ہیں تاہم ادارے کے ملازمین کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ایمانداری اور دیانتداری سے اپنی خدمات انجام دیں، انہوں نے کہا کہ فزیکل ویری فیکیشن میں سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم اور دیگر عملے نے فرداً فرداً ہر ملازم کا شناختی کارڈ اور آفس کارڈ چیک کیا اور ان سے پوسٹنگ اور ڈیوٹی کے حوالے سے معلومات حاصل کیں ۔

متعلقہ عنوان :