زرعی ادویات کے فارمولے 30 40سال پرانے ہونے کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچانے والے کیڑوں اور سنڈیوں پر قابو پانے میں ناکام ہیں، رپورٹ

جمعہ 4 اکتوبر 2019 21:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اکتوبر2019ء) زرعی ادویات کے فارمولے 30 40 سال پرانے ہونے کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچانے والے کیڑوں اور سنڈیوں پر قابو پانے میں ناکام ہیں بیج تیار کرنے والی کمپنیوں کو چاہئے کہ بیج تیار کرتے وقت ملک کے مختلف حصوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھیں کرم کش ادویات اور بیجوں کے معیار میں بہتری سے زرعی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

فارمرز بیورو آف پاکستان (ایف بی پی) کے بانی اراکین ڈاکٹر ظفر حیات میاں شوکت عامر حیات بھنڈارا اور عمران شاہ کھگہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ زرعی شعبہ کی ترقی کے لئے مداخلت کرے تاکہ شعبہ کی کارکردگی میں کمی کے رجحان پر قابو پایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب ریجن کے لئے مکئی کی کاشت بہتر نہیں تاہم کپاس کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے علاقہ کے کاشتکار مکئی اور چاول کی کاشتکاری پر مجبور ہیں۔