Live Updates

ترجمان دفتر خارجہ کی ملیحہ لودھی کو ہٹانے سے متعلق خبروں کی تردید

ملیحہ لودھی نے وزیراعظم کا دورہ امریکا مرتب کرنے کیلئے شاندار خدمات سرانجام دیں، ملیحہ لودھی نے پوری وابستگی کے ساتھ خدمت کی، ہٹایا نہیں گیا ان کی مدت ملازمت پوری ہوئی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 4 اکتوبر 2019 19:36

ترجمان دفتر خارجہ کی ملیحہ لودھی کو ہٹانے سے متعلق خبروں کی تردید
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 اکتوبر2019ء) ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ ملیحہ لودھی کو ہٹانے سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ملیحہ لودھی نے وزیراعظم کا دورہ امریکامرتب کرنے کیلئے شاندار خدمات سرانجام دیں،ملیحہ لودھی نے پوری وابستگی کے ساتھ خدمت کی،ہٹایا نہیں گیا ان کی مدت ملازمت پوری ہوئی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مستقل مندوبین ملیحہ لودھی کو ہٹانے سے متعلق تمام خبروں کی تردید کردی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ ملیحہ لودھی کو کسی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ملیحہ لودھی نے اپنی تقرری کی مدت پوری کرلی تھی۔ملیحہ لودھی نے بھرپور انداز میں کام کیا اور پاکستان کی پوری وابستگی کے ساتھ خدمت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملیحہ لودھی نے مہارت اور عزم کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کا جنرل اسمبلی کا دورہ مرتب کیا۔

واضح رہے ملیحہ لودھی کو ہٹانے کا پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا۔ انگریزی اخبار روزنامہ مارننگ میل کے مطابق حافظ سعید کے منجمد اکاونٹس بحال کرنے کے متعلق حکومت پاکستان کا خط بھارت کو لیک کیا گیا جس کی وجہ سے وزیر اعظم کا امریکہ دورہ ناکام کرنے کی کوشش کی گئی۔ اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ حافظ سعید کے منجمد اکاونٹس بحال کرنے کے متعلق حکومت پاکستان کا امریکہ کے نام لکھا گیا خط بھارت کو لیک کیا گیا تھا جس کو جواز بنا کر بھارت نے شدید تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو دورہ امریکہ ناکام بنانے کی کوشش کی گئی تھی جس کی وجہ سے اب اقوامِ متحدہ میں اس وقت تعینات پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

اسی طرح سینئرتجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ ملیحہ لودھی کے خلاف کافی شکایات آ رہی تھیں کہ وہ اپنے ماتحتوں کو ڈانٹ ڈپٹ بہت کرتی ہیں۔عمران خان نے کہا کہ میں نے کافی عرصہ برداشت کیا اب میں مزید نہیں کر سکتا۔وہاں موجود کچھ لوگ بھی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ رابطے میں تھے جو کہ دراصل ملیحہ لودھی کے خلاف تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات