زلزلہ متاثرہ خاندانوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور صحت انصاف کارڈ پروگرام میں شامل کیا جائے،احمد رضا قادری

جمعہ 4 اکتوبر 2019 23:51

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2019ء) آزادکشمیر کے وزیر اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی احمد رضا قادری نے کہا ہے کہ زلزلہ متاثرہ خاندانوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور صحت انصاف کارڈ فراہم کرنے کے لیے حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے متاثرہ خاندانوں کی مکمل بحالی کے لیے انہیں ان دونوں پروگرامات میںبلاتخصیص شامل کیا جائے، ریلیف آپریشن جلد از جلد ختم کر کے بحالی کا عمل شروع کرنا چاہتے ہیں عوام کے نقصانات کا مکمل ازالہ تو نہیں کر سکتے مگر پوری کوشش ہے کہ انہیں اپنے پائوں پر کھڑا کریں۔

(جاری ہے)

زلزلہ کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احمد رضا قادری نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر اور تمام اداروں نے مل کر اقدامات اٹھائے، تعمیر نو کا عمل آزاد کشمیر حکومت کی ذمہ داری ہے۔