کشمیر بنے گا پاکستان کیونکہ وہ پاکستان کی شہ رگ ہے جبکہ پوری اقوام اسلام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 4 اکتوبر 2019 20:46

کشمیر بنے گا پاکستان کیونکہ وہ پاکستان کی شہ رگ ہے جبکہ پوری اقوام اسلام ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کشمیر بنے گا پاکستان کیونکہ وہ پاکستان کی شہ رگ ہے جبکہ پوری اقوام اسلام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد،ایس پی انویسٹی گیشن گلفام ناصر ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز صابر حسین نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب میں ریلی کے بعد کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے انکی آزادی کا معاملہ جس طرح جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اٹھایا ہے وہ ایک بہترین کوشش ہے کیونکہ پہلی دفعہ اقوام عالم میں کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم اور بربریت کا منظر سامنے لایا گیا ہے جبکہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کی آزادی میں ان کے ساتھ ہے اور انہیں ان کا حق دلوا کر رہے گا۔