محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے زیر اہتمام سینی ٹیشن سروے بارے سیکرٹری یونین کونسلز کی ورکشاپ

جمعہ 4 اکتوبر 2019 23:58

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2019ء) محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے زیر اہتمام سینی ٹیشن سروے کے حوالہ سے آزادکشمیر بھرکے سیکرٹری یونین کونسل کی ورکشاپ منعقد کی گئی۔ پورے آزادکشمیر سے سینی ٹیشن کے متعلق بنیادی اعداد و شمار اکھٹے کرنے کیلئے سرو ے کا آغاز۔ گزشتہ روز مظفرآباد میں منعقدہ ورکشاپ میں آزادکشمیر بھر کے 09اضلاع سے 175سیکرٹری یونین کونسل اور پراجیکٹ اسسٹنٹس نے شرکت کی۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ اعجاز احمد خان نے کہا کہ وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان کی ہدایات کی روشنی میں آزادکشمیر کے تمام گائوں کا سینی ٹیشن سے متعلق بیس لائن سروے کیا جارہا ہے ۔ ہر یونین کونسل کا سیکرٹری اپنے متعلقہ گائوں کے متعلق بنیادی اعداد و شمار مرتب کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت ایک مکمل ڈیٹا بیس مرتب کروا رہی ہے اور آئندہ ان اعداد وشمار کی بنیاد پر ہی پلاننگ کی جائے گی۔

ڈائریکٹر جنرل سردار گلزمان خان نے کہاکہ سیکرٹری یونین کونسل کا محکمہ کے اندر کلیدی کردار ہے اور ان کے کردار کو مزید فعال کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور دیہی عوام کو پانی اور سینی ٹیشن سے متعلقہ انفراسٹرکچر بہر صورت فراہم کیا جائیگا۔ڈائریکٹر جنرل نے سیکرٹری یونین کونسل کو ہدایت کی کہ واٹر سینی ٹیشن ، برتھ، ڈیتھ، رسل و رسائل سمیت دیگر تمام نوع کو ڈیٹا بیس بھی مرتب کریںاور یونین کونسل کے دفاتر کو فعال بنائیں اور عوام کی خدمت کریں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر بابر منہاس نے شرکاء کو ڈیٹا بیس کیلئے مرتب کیے گئے پروفارمہ پر لیکچر دیا۔ بیس لائن سروے 07اکتوبر سے شروع ہو گا اور22اکتوبر تک مکمل کر لیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :