’’ای پے پنجاب‘‘ ایپ سے ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگی ممکن ہو گئی‘ اظفر منظور

ہفتہ اکتوبر 00:01

لاہور۔4 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2019ء) چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اظفر منظور نے کہا ہے کہ ’’ای پے پنجاب‘‘ موبائل ایپ سے شہری مختلف حکومتی ٹیکس اپنے موبائل فون ‘ اے ٹی ایم یا کمپیوٹر سے ایک کلک پر آن لائن ادا کر سکیں گے جس سے انہیں قطار یا انتظار کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی۔پنجاب آئی ٹی بورڈ کی محکمہ خزانہ پنجاب کیلئے وضع کردہ اس ایپ کو گوگل پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ’’ای پے پنجاب‘‘ ایپ لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت‘ صوبائی وزیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں‘وزیرایکسائز حافظ ممتاز‘ چیف سیکرٹری پنجاب و دیگر نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے ایپ کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا گیا کہ ایپ سے ٹوکن ٹیکس‘فرد فیس‘سروسز سیلز ٹیکس‘کاروبار اندراج فیس‘ای سٹیمپنگ‘ پراپرٹی ٹیکس‘موٹر وہیکل رجسٹریشن ٹیکس‘زمینی انتقال کی فیس وہیکل ٹرانسفر فیس و دیگرادا کی جاسکیں گی۔