دنیا کا وہ پہلا ملک جس کے پائلٹ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی تربیت حاصل کرنے کیلئے پاکستان پہنچ گئے

آذربائیجان کے پائلٹس 2 طرفہ دفاعی تعلقات کے تحت پاک فضائیہ سے تربیت حاصل کر رہے ہیں، آذربائیجان پاکستان سے جے ایف 17 طیارے خریدنا کا بھی خواہاں

muhammad ali محمد علی جمعہ 4 اکتوبر 2019 22:33

دنیا کا وہ پہلا ملک جس کے پائلٹ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی تربیت حاصل کرنے ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 اکتوبر2019ء) دنیا کا وہ پہلا ملک جس کے پائلٹ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی تربیت حاصل کرنے کیلئے پاکستان پہنچ گئے، آذربائیجان کے پائلٹس 2 طرفہ دفاعی تعلقات کے تحت پاک فضائیہ سے تربیت حاصل کر رہے ہیں، آذربائیجان پاکستان سے جے ایف 17 طیارے خریدنا کا بھی خواہاں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دوست اور برادر اسلامی ملک آذربائیجان کے پائلٹس ان دونوں تربیت کے حصول کیلئے پاکستان میں موجود ہیں۔

آذربائیجان کے پائلٹس پاک فضائیہ کے ماہرین کے نگرانی میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آذربائیجان کے پائلٹس کو پاکستان اور چین کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کیے گئے جدید جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی تربیت بھی دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ آذربائیجان پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خریدنے کا خواہاں ہے، اسی لیے آذربائیجان کے پائلٹس کو اس طیارے کی تربیت دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور چین کی جانب سے تیار کردہ کم قیمت مگر جدید جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے خوب دھوم مچائی ہے۔ ذرائع کے مطابق کئی ممالک نے جے ایف 17 تھنڈر کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری کیلئے پاکستان سے رابطہ بھی کیا گیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے ابھی معاملات طے کیے جانا باقی ہے۔ پہلے ہی نائیجیریا اور میانمار پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کا معاہدہ کر چکے ہیں۔

جبکہ ملائیشیا، مصر، آذر بائیجان اور دیگر کچھ ممالک بھی جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی خریداری کیلئے جلد معاہدہ کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی مانگ میں اس وقت سے زیادہ اضافہ ہوا ہے جب پاکستان نے بھارت کے جنگی طیاروں کو مار گرایا تھا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی فروخت سے پاکستان کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ جبکہ پاکستان کی دفاعی صنعت کو بین الاقوامی سطح پر فروغ بھی ملے گا۔