Live Updates

روس بھی سی پیک کا حصہ بنے گا، چین کا اعلان

سی پیک صرف گوادر پورٹ تک کا منصوبہ نہیں۔ سی پیک گوادر سے قندھار، سنٹرل ایشاء اور روس تک پھیلے گا: چینی سفیر یوجنگ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 اکتوبر 2019 00:29

روس بھی سی پیک کا حصہ بنے گا، چین کا اعلان
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 اکتوبر2019ء) روس بھی سی پیک کا حصہ بنے گا، چین کا اعلان، چینی وزیر کہتے ہیں کہ سی پیک صرف گوادر پورٹ تک کا منصوبہ نہیں۔ سی پیک گوادر سے قندھار، سنٹرل ایشاء اور روس تک پھیلے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں چینی سفیر یوجنگ نے کہا ہے کہ آنے والے وقت میں سی پیک کا دائرہ کار وسیع سے وسیع تر ہو جائے گا اور یہ روس تک پہنچ جائے گا۔

چینی سفیر کا کہنا ہے کہ سی پیک چین اور پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔سی پیک پاکستان انفراسٹرکچر کو ترقی دینے کیلئے ہے۔چین شراکت داری کی بنیاد پر بڑی سرمایہ کاری کررہا ہے۔سی پیک پاکستانی معیشت کی ترقی کا مکمل ضامن نہیں بلکہ چھوٹا سا حصہ ہے۔چین پاکستان نہ صرف خطے بلکہ دنیا کیلئے انتہائی اہم ہیں۔

(جاری ہے)

چینی سفیر مزید کہتے ہیں کہ مغربی میڈیا سی پیک سے متعلق غلط تاثرات ابھارتا رہتا ہے،چین کے پاکستان میں کوئی فوجی یا اسٹریٹجک عزائم نہیں، مغربی میڈیا تاثر دیتا ہے چین پاکستان کو کالونی بنانا چاہتا ہے۔

سی پیک صرف گوادر پورٹ تک کا منصوبہ نہیں۔ سی پیک گوادر سے قندھار، سنٹرل ایشاء اور روس تک پھیلے گا۔ چینی سفیر مزید کہتے ہیں کہ گوادر ابھرتا ہوا پورٹ ہے یہ پاکستان حکومت اور قوم کا خواب تھا۔ہم پاکستان میں تمام شعبوں میں بھرپور تعاون کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین گوادرپورٹ چلانے کیلئے سالانہ 40ملین ڈالرخرچ کررہا ہے۔چینی سفیر نے کہا کہ ہم پاکستان کی فری زون پالیسی کا انتظار کررہے ہیں۔

فری زون پالیسی سے گواد ر میں 19منصوبے شروع ہوں گے۔فری زون پالیسی کے تحت فیکٹریاں بنائیں گے۔گوادر میں سی فوڈ، زراعت اور دیگر صنعتیں قائم ہوں گی،جس سے ملازمت کے مواقع پیداہوں گے۔ دوسری جانب چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی گئی ہے۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق سی پیک منصوبے سے غربت میں کمی لانے میں نمایاں مدد ملے گی، سی پیک سے قومی معیشت کے فروغ اور غربت میں کمی لانے میں نمایاں مدد ملے گی۔

موجودہ حکومت کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کے بعد چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ چین سے دونوں ہمسایہ دوست ملکوں کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے موجودہ مرحلے سے پاکستانی عوام کی فلاح وبہبود پر سماجی واقتصادی فوائد مرتب ہوں گے۔ وزیراعظم کے دورہ چین سے دونوں تزویراتی شراکت داروں کے مابین دوستی مزید مستحکم ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات