Live Updates

تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی عارف یوسف نے وزیرِ اعظم کے خلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ واپس لینے کا اعلان کر دیا

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 14:41

تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی عارف یوسف نے وزیرِ اعظم کے خلاف ہتکِ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق رکنِ صوبائی اسمبلی عارف یوسف نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ واپس لینے کا اعلان کر دیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما بابر اعوان ایڈووکیٹ پشاور میں پی ٹی آئی کے سابق رکنِ صوبائی اسمبلی عارف یوسف کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے عارف یوسف سے عمران خان کے خلاف ہتکِ عزت کا دعوی واپس لینے کی درخواست کی۔

(جاری ہے)

بابر اعوان کی درخواست پر عارف یوسف نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ واپس لینے کا اعلان کر دیا۔عارف یوسف عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ واپس لے لیا۔واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے کا الزام لگا کر عارف یوسف کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔عمران خان کے اس اقدام پر عارف یوسف نے ان پر ہتکِ عزت کا دعویٰ کر دیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات