گذشتہ روز کی موسلادھار بارش کے باعث ایبٹ آباد کا موسم اچانک انتہائی سرد ہو گیا

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 15:12

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2019ء) ایبٹ آباد میں گذشتہ روز ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث شہر کا موسم اچانک انتہائی سرد ہو گیا۔ ایبٹ آباد میں نماز جمعہ کے بعد موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا جس سے موسم انتہائی سرد ہو گیا، لوگوں کو گذشتہ رات شدید سردی کے باعث گرم کمبلیں اور رضائیاں نکالنا پڑیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ موسم میں یکدم تبدیلی کے باعث شہری بھی پریشان ہو کر رہ گئے ہیں، ماہ اکتوبر میں موسم میں تبدیلی ضرور آتی تھی تاہم یکدم سے شدید سردی شروع نہیں ہوتی تھی تاہم امسال موسمی تبدیلیوں کے باعث اکتوبر میں ہی شدید سردی دیکھنے میں آ رہی ہے اور گذشتہ روز کی بارش نے لوگوں کو گرم ملبوسات پہننے پر مجبور کر دیا ہے جبکہ رات کو شدید ٹھنڈ کے باعث رضائیاں اوڑھ کر سوئے۔

متعلقہ عنوان :