Live Updates

بھارت نے چھیڑچھاڑ کی تو فضل الرحمان ذمہ دارہوں گے، شیخ رشید

مجھے خدشہ ہے اس صورتحال سے بھارت نہ فائدہ اٹھا لے، فضل الرحمان کا خیال ہے کہ وہ کشمیرکے جھنڈے تلے اسلام آباد پہنچ جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 5 اکتوبر 2019 16:00

بھارت نے چھیڑچھاڑ کی تو فضل الرحمان ذمہ دارہوں گے، شیخ رشید
لاہور (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت نے چھیڑچھاڑ کی تو فضل الرحمان ذمہ دارہوں گے، مجھے خدشہ ہے اس صورتحال سے بھارت نہ فائدہ اٹھا لے، فضل الرحمان کا خیال ہے کہ وہ کشمیرکے جھنڈے تلے اسلام آباد پہنچ جائے گا۔ وہ آج یہاں اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے مسائل کو فرنٹ فٹ سےلیڈ کیا ہے۔ میں تو کابینہ اجلاس میں سبزیوں کے بھاؤ بھی بتاتا ہوں۔ فضل الرحمان کے آگے کنواں اور پیچھے کھائی ہے۔ پیپلزپارٹی دھرنے میں شریک نہیں ہوگی۔ شہبازشریف وکٹ  دونوں طرف کھیلتا ہے۔ شہبازشریف 23 ،24 تاریخ تک ایکسپوز ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خدشہ ہے اس صورتحال سے بھارت فائدہ نہ اٹھا لے۔

(جاری ہے)

بھارت نے چھیڑچھاڑ کی تو فضل الرحمان ذمہ دارہوں گے۔ فضل الرحمان کا خیال ہے کہ وہ کشمیرکے جھنڈے تلے اسلام آباد پہنچ جائے گا۔ اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کو ہمیشہ صحیح رائے دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی حمایت جاری رکھیں گے۔ عثمان بزدار کو پہلے بھی سپورٹ کر رہے تھے  آگےبھی کرتے رہیں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دو ماہ سے جاری کرفیو پر آزاد کشمیر کے شہریوں کے غم وغصہ کو سمجھتا ہوں۔

ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت یاانسانی امداد کیلئے لائن آف کنٹرول پار کرنا بھارتی بیانیے سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی بیانیہ یہ ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی کی آڑ میں دہشتگردی کرا رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کو بہانہ بنا کر بھارت لائن آف کنٹرول کے پار حملہ کرسکتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات