غیرقانونی بھرتیوں کا کیس، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف کیس پر کارروائی 18 اکتوبر تک ملتوی

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 17:33

غیرقانونی بھرتیوں کا کیس، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف کیس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2019ء) لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف کیخلاف گیپگو میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں ریفرنس پر کارروائی 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ عدالتی سماعت کے موقع پر راجہ پرویز اشرف احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کی عدالت میں پیش ہوئے۔ احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج نے رسمی کارروائی کے بعد ریفرنس پر سماعت ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

راجہ پرویز اشرف پر الزام ہے کہ انہوں نے گیپگو میں غیر قانونی بھرتیاں کیں اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ آئندہ سماعت پر راجہ پرویز اشرف کیخلاف ریفرنس پر فراہم کئے جانے والے سوالنامہ پر حتمی جواب جمع کروایا جائے گا۔ عدالتی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں راجہ پرویز اشرف نے بتایا کہ جے یوآئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمان کے احتجاج میں شرکت کے بارے میں پارٹی کے کورکمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔