مہذب معاشرے ہمیشہ اپنے اساتذہ کا احترام کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 18:05

مہذب معاشرے ہمیشہ اپنے اساتذہ کا احترام کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2019ء) وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سلام ٹیچرز ڈے کے موقع پراپنے پیغام میں کہاکہ مہذب معاشرے ہمیشہ اپنے اساتذہ کا احترام کرتے ہیں اور وہی معاشرہ ترقی پاتا ھے جو اپنے استاد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ھے۔

(جاری ہے)

استاد اس عظیم ہستی کا نام ھے جو ہمارے لئے ڈاکٹرز ،انجینئیرز، وکلاء ،صحافی،،شعراء یہاں تک کہ کامیاب سیاستدان تک پیدا کرتا ھے اور یہی افراد کا مجموعہ ہی قوموں کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہوتا ھے۔