امریکی سینیٹ کمیٹی کا مقبوضہ کشمیرمیں جاری انسانی بحران ختم کرنےکا مطالبہ

سینیٹرلنزے گراہم کی کشمیر میں جاری بحران پررپورٹ سینیٹ کمیٹی میں پیش، کمیٹی کا کشمیر میں لاک ڈاؤن، محاصرہ ختم کرنے اورگرفتارافراد کو رہا کرنے کا بھی مطالبہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 5 اکتوبر 2019 19:14

امریکی سینیٹ کمیٹی کا مقبوضہ کشمیرمیں جاری انسانی بحران ختم کرنےکا ..
لاہور (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اکتوبر2019ء) امریکی سینیٹ کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی بحران ختم کرنے کا مطالبہ کردیا، سینیٹرلنزے گراہم نے کشمیر میں جاری بحران پر رپورٹ سینیٹ کی کمیٹی میں پیش کردی ہے، کمیٹی نے کشمیر میں لاک ڈاؤن، محاصرہ ختم کرنے اور گرفتارافراد کو رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹرلنزے گراہم نے کشمیرمیں جاری بحران پر رپورٹ سینیٹ کی کمیٹی میں پیش کردی۔

جس پر امریکی سینیٹ کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی بحران ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ میں جموں کشمیرمیں انسانی بحران کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی نے کشمیر میں جاری مواصلاتی لاک ڈاؤن، محاصرہ ختم کرنے اور گرفتارافراد کو رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے نئی دہلی جانے والے امریکی سینیٹر کو وادی کا دورہ کرنے سے روک دیا ہے. واشنگٹن پوسٹ میں شائع رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹر کرس ہولین نے بتایا کہ انہیں رواں ہفتے بھارت کے دورے کے دوران مقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی. واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے قبل ہی وادی میں کرفیو نافذ کردیا تھا جبکہ وہاں پر تاحال مواصلات کا نظام بھی معطل ہے. کریس ہولین نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کی جانب وادی میں کرفیو اور مواصلات کا نظام معطل ہوئے تیسرا مہینہ شروع ہوگیا‘واضح رہے امریکی سینیٹرز کریس ہولین ان 50 کانگریس ممبران میں شامل ہیں جو مقبوضہ کشمیر میں امن و امان اور بھارتی فوجیوں کے ظلم و ستم سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کرچکے ہیں. امریکی ریاست میری لینڈ کے ڈیموکریٹ نمائندہ کریس ہولین نے بتایا کہ وہ خود مقبوضہ کشمیر جاکر زمینی حقائق کا جائزہ لینا چاہتے تھے۔