مقبوضہ کشمیر ، گرنیڈ بم کا دھماکہ ، 8 افراد زخمی

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 20:49

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2019ء) مقبوضہ کشمیر میں گرنیڈ دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد زخمی ہو گئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع اسلام آباد میں ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے نامعلوم شخص کے پھینکے گئے گرنیڈ دھماکے میں 8 افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ دھماکے کے فوری بعد بھارتی فوجیون نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔ ۔