ٹرمپ کیخلاف مواخذے کیلئے دستاویزات فراہم کریں ،کانگریس کمیٹیوں کا وائٹ ہائوس کو حکم

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 21:46

واشنگٹن،امریکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2019ء) امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے خلاف مؤاخذے کی تحقیقات کرنے والی کانگریس کمیٹیوں نے وائٹ ہاؤس کوحکم جاری کیاہے کہ وہ اس کی تحقیقات میں مددکیلئے دستاویزات فراہم کریں ،یہ بات پینلزنے کہی۔ڈیموکریٹک قیادت نے کمیٹیوں کے سربراہان نے ایک بیان میں کہاکہ انہوںنے وائٹ ہاؤس کے قائمقام چیف آف سٹاف مک ملوانے کوایک خط تحریرکیاہے ،جس میں ٹرمپ کی جانب سے سیاسی حمایت کیلئے یوکرائن پردباؤڈالنے کے الزامات سے متعلق دستاویزات طلب کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین نے ایک بیان میں کہاکہ وائٹ ہاؤس نے رضاکارانہ بنیادوں پرہماری کمیٹیوں کی جانب سے رابطے یاحتیٰ کہ دستاویزات طلب کرنے سے متعلق متعدددرخواستوں پرجواب دینے سے انکارکرلیاہے ۔تقریباایک ماہ کی تاخیرکے بعدبظاہریہ واضح لگتاہے کہ صدرنے ڈیٹائی ،رکاوٹ ڈالنے اورپردہ ڈالنے کاانتخاب کیاہے۔ہمیں انتہائی افسوس ہے کہ صدرنے ہمیں اورقوم کواس پوزیشن پرلاکھڑاکیاہے ،لیکن ان کے اقدامات سے ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں رہ گیاہے کہ اس معاملے پرجواب طلبی کی جائے ۔وائٹ ہاؤس کوطلب شدہ فائلوں کی حوالگی کے معاملے پر18اکتوبرکی ڈیڈلائن دیدی گئی ہے ۔