سردار تنویر سرور کی پاکستان ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فہد برلاس کو کامیابی پر مبارک باد

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 23:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2019ء) ایڈوائزرسابق صدر آزاد کشمیر سردار تنویر سرور نے ہیپ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں پاکستان ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فہد برلاس کو ایسوسی ایشن کے انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے پر انہیں مبارک باد اور پھولوںکا گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناوںکا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ پاکستان میں ہنر مندوں اور دستکاروں کی فلاح و بہبود اور پاکستان کے ہینڈی کرافٹ کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پاکستان ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن فہد برلاس نے کہا کہ پاکستان میں سماجی اور معاشی ترقی کے لئے اجتماعی سطح پر خدمات سر انجا م دینے کی ضرورت ہے اور ہیپ کے پلیٹ فارم سے ایسے پروگرام شروع کئے جا رہے ہیں جن سے ہنر مندوں وستکاروں کے کام کو بین الاقومی مارکیٹ تک پہنچایا جائے گا، پاکستان میں دستکاریوں کے تربیتی مراکز قائم کئے جائیں گے، مستحق دستکاروں اور ہنر مندوں کی مالی امداد کی جا ئے گی اور ویلو ایڈیشن سے پاکستان کے مختلف علاقوں کے ہینڈی کرافٹ کو دینا بھر میںمتعارف کرایا جائے گا