سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کا شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال کا دورہ

ہسپتال کے آئی سیکشن کوجدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات اٹھاتے ہوئے مکمل تعاون کریں گے، نواب محمد اسلم خان رئیسانی

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 23:49

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2019ء) سابق وزیراعلی بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کا شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال کا دورہ دورے کے موقع پر انکے ہمراہ کراچی سے آئے ہوئے ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم ماہرامراض چشم ڈاکٹر ظفرعزیز آئی اسپشلسٹ ڈاکٹرمحمد عثمان بلوچستان پیس فورم کے وائس چئیرمین حاجی ظفر راحیل بگٹی بھی تھے جو کراچی سے خصوصی طور پر ہسپتال کادورہ کرنے آئے تھے انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہسپتال کے آئی سیکشن کوجدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات اٹھاتے ہوئے مکمل تعاون کرینگے۔

اس موقع پر انھوں نے کہاکہ شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال میں عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے آئی سیکشن کو اپ گریڈ کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کرینگے اور ضروری آلات بھی فراہم کرینگے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسی ای او ڈاکٹر شفیع زہری نے ہسپتال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے کہاکہ شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال میں عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے بہت جلد دیگر اہم شعبے بھی شروع کیے جائینگے۔

نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز رکھا ہے اور میری زاتی کوشش ہے کہ ہسپتال کو مزید جدید آلات و سہولیات فراہم کرسکے اس موقع پر کراچی سے آئے ہوئے ماہرین نے ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نواب غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ و گردونواح کے علاقوں کے عوام کو صحت کے حوالے سے بہترین سہولیات فراہم کررہی ہیں۔

اس موقع پرنوابزادہ میر پیرارئیس خان رئیسانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عنایت اللہ بگٹی اسسٹنٹ کمشنرحبیب الرحمن لونی بلال ایڈوکیٹ میرمولاداد محمدشہی ڈاکٹردادمحمدخواجہ خیل ڈاکٹرعصاء بلوچ و دیگر بھی انکے ہمراہ موجود تھے آئی سپیشلسٹ ٹیم کے ڈاکٹروں کو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا وزٹ بھی کرایاگیا۔