ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کا اشتہاری ملزم عارف سعودی عرب سے گرفتار

اتوار 6 اکتوبر 2019 00:15

ملتان ۔ 5 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2019ء) ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کے اشتہاری ملزم عارف کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو تھانہ مظفر آباد کے ایس ایچ او مہر بشیر ہراج نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قندیل بلوچ کے مفرور بھائی عارف کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا گیا اور اسے پولیس تھانہ مظفر آباد کے حوالے کردیا گیا ہے۔ قندیل بلوچ کو 2016ء میں قتل کیا گیا تھا اور گزشتہ ہفتے ملتان کی ماڈل کورٹس نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم وسیم کو عمر قید سنائی تھی جبکہ مفتی عبدالقوی سمیت دیگر ملزمان کو بری کردیا تھا۔