اٹلی، فرار کی کوشش کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک

اتوار 6 اکتوبر 2019 10:10

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2019ء) اطالوی شہر تریئستا میں محکمہ پولیس کی مرکزی عمارت کے سامنے فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ گزشتہ شام کو پیش آیا جس میں 2 ا افراد نے عمارت کے سامنے فائرنگ کی جس میں 2 پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے جو بعدمیں خموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔اطلاعات کے مطابق یہ دونوں افراد مجرم تھے جنہوں نے پولیس گاڑی سے فرار ہونے کی کوشش میں یہ فائرنگ کی۔ پولیس کمشنر نے شہر میں سوگ کا اعلان کیا ہے۔