Live Updates

ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف اسلام آباد پارلیمنٹ کی طرف دما دم مست قلندر ہوگا‘عبدالرزاق خان

اتوار 6 اکتوبر 2019 14:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2019ء) مرکزی انجمن تاجران آزادکشمیر کے صدر وتاجر جائنٹ کمیٹی کے چیئرمین عبدالرزاق خان نے کہا ہے کہ ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف اسلام آباد پارلیمنٹ کی طرف دما دم مست قلندر ہوگا آزادکشمیر اور پاکستان بھر سے تاجروں کی بڑی تعداد احتجاجی مارچ میں شریک ہوں گی ،آج کے احتجاجی مارچ بارے تاجروں سے رابطہ مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا عبدالرزاق خان ،میر امتیازاحمد،اشفاق ترین،خواجہ فاروق قادری ،بشارت مغل ،عارف لون ،ملک سعید ،شفیق قریشی ،راحیل بٹ،شہزاد اعوان ،پرویز زرگر،اعجاز زرگر ،شیخ ہارون ،نثارالرحمان عباسی ،الطاف مغل ،فیصل رشید اعوان،نے کہا کہ حکومت پاکستان نے تاجروں کو ظالمانہ ٹیکسز کے نیچے دباکر رکھ دیا ہے تاجر پہلے سے ہی ٹیکس دے رہے ہیں مزید ظالمانہ ٹیکسز کوکسی صورت قبول نہیں کرینگے ،تاجروں نے کہا کہ آج آزادکشمیر بھر سے تاجروں کے بڑے قافلے اسلام آباد،پارلیمنٹ کی طرف مارچ میں شامل ہونگے ،وزیراعظم عمران خان ان ظالمانہ ٹیکسز کا فیصلہ واپس لیں اور تاجروں کے ساتھ میٹنگ کرکے مشاورت کریں تاجراپنے بال بچوں کے لیے باعزت روزگار کما رہے ہیں تاجروں کو مزید پریشان نہ کیا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات