ہم منحوس لائن آف کنٹرول کونہیں مانتے،کشمیری نام نہاد کنٹرول لائن سے آرپارجانے کاحق رکھتے ہیں‘ڈاکٹر توقیر گیلانی

اتوار 6 اکتوبر 2019 14:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2019ء) لبریشن فرنٹ کے صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی نے گڑھی دوپٹہ سے سرینگر کی جانب اپنے ہزاروں افراد کے قافلے کے ہمراہ روانہ ہونے سے قبل ممبر مجلس عاملہ سینٹرل یونین آف جرنلسٹ محمد عمر اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مارچ پرامن ہے،گجرات کے قصائی مودی نے باسٹھ دنوں کشمیر میں 80لاکھ کشمیریوں کو قیدکررکھا ہے،ہمارا مارچ مکمل پرامن ہے اورہم مقبوضہ کشمیر میں داخل ہو کراپنے مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرینگے،ہم منحوس لائن آف کنٹرول کونہیں مانتے،کشمیری نام نہاد کنٹرول لائن سے آرپارجانے کاحق رکھتے ہیں تاکہ اپنے خونی رشتوں سے رابطہ بحال رکھ سکیں،ہم انسانیت کاجذبہ لیکر مظلوم کشمیریوں کی مدد کے لئے نکلے ہیں امید ہے کہ آزادکشمیر حکومت اوراس کے ادارے ہمارے ساتھ تعاون کریں گے اورکشمیر کی آزادی میں اپنا کردار ادا کریں گے،۔