آر ایس ایس کا ایجنٹ مودی جنوبی ایشاء میں جنگی جنون برپا کیے ہوئے ہے‘عمائدین سماہنی

ریاستی حکومت کے سالار قابض بھارتی افواج کو ریاست جموں و کشمیر سے بذریعہ طاقت بے دخل کرنے کا اعلان کریں

اتوار 6 اکتوبر 2019 14:35

سماہنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2019ء) شہیدو ں اور غازیوں کی سرزمین سماہنی کے عمائدین نے ریاستی میڈیا سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان میں انتہا پسند آر ایس ایس کی حکومت قائم ہے ،آر ایس ایس کا ایجنٹ مودی جنوبی ایشاء میں جنگی جنون برپا کیے ہوئے ہے، ، لائن آف کنٹرو ل کی نہتی آبادی پر مارٹر بم برسا کر سرعام انسانی حقوق پامال کر رہا ہے ،آزادکشمیر کو حقیقی معنوں میں تحریک آزادی کشمیر کا بیش کیمپ بنائے جانے کی اشد ضرورت ہے بیس کیمپ میں سرکاری سطح پر نوجوانوں کو تربیت سے لیس کرنے کیلئے ٹریننگ کیمپ قائم کیے جائے ،آر ایس ایس کا نظریہ تشدد اور مظالم برپا کرنا ہے ایسے حالات میں نظریہ اسلام جہاد کرنے کی اجازت دیتا ہے ریاستی حکومت کے سالار قابض بھارتی افواج کو ریاست جموں و کشمیر سے بذریعہ طاقت بے دخل کرنے کا اعلان کریں ،آزادریاست جموں و کشمیر کے لاکھوں نوجوان خطہ کشمیر کو بھارتی فوج کا قبرستان بنانے کیلئے بے چین ہیں تاریخ کشمیر کے اس نازک موڑ پر بڑے فیصلے نہ کیے گے تو تاریخ کی سیاہی معاف نہیں کرے گی ،مقبوضہ وادی بھارتی فوج کے ہاتھوں انٹرنیشنل جیل اور ٹارچر سیل میں تبدیل ہے 27ہزار گمنام قبروں میں دفن کشمیریوں نے آزادی اور پاکستان کی محبت میں جانیں نچھاور کیں ہزاروں خواتین کا آنچل تار تار ہوا بچے اور بزرگ بدترین مظالم کا نشانہ بنے تحریک آزادی کشمیر دنیا کی واحد تحریک ہے جس میں انسانوں پر بدترین مظالم ڈھائے جا رہے ہیں دنیا کی جنت بھارتی آرمڈ فورسز کے ہاتھوں جہنم میں تبدیل ہے اقوم متحدہ کی آنکھوں پر تعصب کا غلاف اس بات کی دلیل ہے کہ وہ کفریہ طاقتوں کے ہاتھوں یرغمال ہے کشمیری پاکستان سے بڑ ھ کر محب وطن پاکستانی ہیں تقسیم ہند کے تحت اکثریتی آبادی کی بدولت کشمیر پاکستان ہے بھارت ستر سالوں سے ریاست جموں و کشمیر پر جبری قبضہ مسلط کرکے کشمیر کے وسائل اور انسانی آبادی پر درندگی مسلط کیے ہوئے ہے کئی نسلوں سے کشمیری اس جبری قبضے پر سراپا احتجاج ہوکر جانی و مالی قربانیوں کی مثال پیش کررہے ہیں ڈیڑھ کروڑ انسانوں کا کشمیر دنیا کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے 84ہزار مربعہ میل پر قائم کشمیر ناقابل تقسیم اکائی ہے اہلیان سماہنی فرنٹ لائن پر دفاع پاکستان کا ہر اول مورچہ ہیں عالمی دنیا نے تسلیم شدہ رائے شماری کا وعدہ پورا نہ کروایا تو خوفناک نتائج برآمد ہونگے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے مطابق کشمیر دنیا کے نقشہ پر متنازعہ ریاست ہے بھارتی آئین کا کشمیر میں نفاذ کشمیر یو ں نے جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے مسترد کر دکھایا ہے دو ماہ سے جاری کرفیو پر آزادحکومت کا فرض ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول کو ملیا میٹ کرتے ہوئے وسائل اور طاقت کے ساتھ 80لاکھ محصور کشمیریوں کی مدد کیلئے پہنچے ہنگامی بنیادوں پر جوانوں کو تربیت سے لیس کرنے اور بھارتی قبضہ چھڑانے کیلئے اقدمات کا اٹھایا جانا نظریہ ضرورت ہے سروے میںایل او سی کی سرکردہ شخصیات میجر ریٹائرڈ راجہ خضر ارحمن ،راجہ شاہد رضا ، میجر ریٹائرڈ چوہدری طارق محمود ،چوہدری خضر حیات ،راجہ ظفر اقبال ،چوہدری ثاقب حسین ،چوہدری طاہر اقبال ،چوہدری شوکت کہالوی ، پروفیسر عبدالعزیز نجم راجہ نصیر اختر موجو ،سید سجاد گیلانی ،راجہ زبیر اصغر ،راجہ نوید بشیر ،راجہ صہیب حبیب ،چوہدری محمد یوسف ،چوہدری قیوم آف ڈنہ ،راجہ محمد فاروق ایڈووکیٹ ،راجہ ظہیر اقبال آف ڈنہ ،بشارت رضا ،راجہ ناصر علی خان و دیگر نے کیا -