لیاقت قائم خانی کا گھر سے برآمد اکثر اشیاء کی ملکیت ماننے سے انکار

آٹھ بھائی ہیں سب مشترکہ خاندانی نظام میں رہتے ہیں، گھرسے برآمد ساری گاڑیاں اور جائیدادیں میری نہیں، بلکہ باقی خاندان کی ہیں۔ جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب میں زیرتفتیش لیاقت قائم خانی کا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 6 اکتوبر 2019 18:47

لیاقت قائم خانی کا گھر سے برآمد اکثر اشیاء کی ملکیت ماننے سے انکار
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 اکتوبر2019ء) نیب میں زیرتفتیش سابق سیکرٹری لیاقت قائم خانی کا گھر سے برآمد اکثر اشیاء کی ملکیت ماننے سے انکارکردیا۔ جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب میں زیرتفتیش لیاقت قائم خانی نے کہا کہ آٹھ بھائی ہیں سب مشترکہ  خاندانی نظام میں رہتے ہیں، گھرسے برآمد ساری گاڑیاں اور جائیدادیں میری نہیں، بلکہ باقی خاندان کی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جعلی اکاونٹس کیس میں نیب کی زیرتفتیش لیاقت قائم خانی نے گھر سے برآمد اکثراشیاء کی ملکیت ماننے سے انکارکردیا۔  انہوں نے کہا کہ آٹھ بھائی ہیں سب مشترکہ  خاندانی نظام میں رہتے ہیں۔ گھرسے برآمد ساری گاڑیاں میری نہیں، ملزم لیاقت قائم خانی کا بیان۔ ملزم لیاقت قائم خانی نے کہا کہ برآمد گاڑیاں میری نہیں خاندان اور دیگرپارٹنرز کی ہیں۔

(جاری ہے)

فنگرپرنٹ سے کھولے گئے لاکر سے برآمد اکثر قیمتی جواہرات سے بھی لاتعلقی ظاہرکی۔ ذرائع نیب کا کہنا ہے کہ ملزم لیاقت قائم خانی کا14 روزکا ریمانڈ پیر کے روز ختم ہورہا ہے۔ ملزم لیاقت قائم خانی کومزیدریمانڈ کیلئے نیب احتساب عدالت میں پیش کرےگی۔ دوسری جانب قومی احتساب بیورو نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات میں 5 کروڑ کی سرمایہ کاری ضبط کرلی۔

نجی ٹی وی کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات میں ایک اور بڑی وصولی کرتے ہوئے نیب نے ملزم کی 5 کرروڑ کی سرمایہ کاری ضبط کرلی۔نیب کے مطابق ملزم عزیز تحسین کی رقم ضبط کرنے کے لیے بینک کو خط ارسال کردیا گیا، ملزم سندھ میں اسٹریٹ سولر لائٹس کے غیرقانونی ٹھیکے میں نامزد ہے۔نیب روالپنڈی جعلی اکاؤنٹس کیس میں اب تک 13 ارب روپے سے زائد کی وصولیاں کرچکا جبکہ تحقیقات کے دوران نامور سیاسی شخصیات سمیت 42 ملزمان کو بھی پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :