uفیصل آباد ،گھریلو حالات کی ستائی دو خواتین کا اقدام خودکشی

اتوار 6 اکتوبر 2019 19:22

ئ*فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2019ء) گھریلو حالات کی ستائی دو خواتین کا اقدام خودکشی، تفصیلات کے مطابق 101 ر۔ب کی رہائشی 27 سالہ صابرہ بی بی زوجہ اسد نے گھر میں معمولی جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں نگل لیں جسے حالت غیر میں مبتلا ہونے پر سول ہسپتال لے جایا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں گھریلو ناچاقی پر 224 ر۔ب کی رہائشی 30 سالہ بشریٰ بی بی زوجہ الیاس نے بھی زہریلی گولیاں نگلیں۔ متاثرہ خواتین کو سول ہسپتال میں طبی امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :