ں*نیشنل کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام کیخلاف نیشنل پارٹی سندھ کا احتجاجی مظاہرہ

,مظاہرے میں سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ ،مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمدبلیدی، ایوب قریشی ودیگر رہنمائوں کی شرکت

اتوار 6 اکتوبر 2019 19:22

6 کوئٹہ/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2019ء) نیشنل پارٹی سندھ کے زیراہتمام کراچی پریس کلب پرنیشنل کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام کے خلاف نیشنل پارٹی سندھ کے صدر رمضان میمن کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ ہوا ،مظاہرے میں نیشنل پارٹی کے مرکزی صدرسابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ ،مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمدبلیدی، ایوب قریشی، محترمہ طاہرہ خورشید،کامران خان سمیت نیشنل پارٹی کے رہنمائوں اورکارکنوں کی بڑی تعداد کے علاوہ دیگر تنظیموں کے رہنمائوں اورکارکنوںنے بھی شرکت کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی اورصوبائی رہنمائوں نے حکومت وقت کوخبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی حکومت غیرآئینی اقدامات کرنے سے گریز کرے۔

(جاری ہے)

رہنمائوں نے کہانیشنل کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا قیام وفاق کی طرف سے صوبائی خود مختاری میں برائے راست مداخلت ہے انہوں نے کہاکہ ساحلی علاقے سمندر کے کنارے سے لیکر سمندر کے اندر12ناٹیکل میل صوبائی حکومت کے تصرف میں آتے ہیں اوران کے استعمال کاپورا اختیار صوبائی وحدتوں کے پاس ہے حکومت کی جانب سے نیشنل کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا قیام سندھ اوربلوچستان کے سمندر اوراس کے ساحلی علاقوں پرغیرآئینی طورپرقبضہ جمانے کی سازش ہے اوریہ عمل صوبائی معاملات میں وفاقی حکومت کی برائے راست مداخلت ہے رہنمائوں نے کہاگوادر اورسندھ کے ساحلی علاقوں پرعوام کی اکثریت ماہی گیری کے پیشے سے منسلک ہے وفاقی حکومت کے اس غیرآئینی اقدام سے نہ صرف 80فیصد لوگ اپنے روزگار کے وسیلوں سے محروم ہوجائیں گے بلکہ قومی وحدتیں اپنی سرزمین اورسمندری حدود کے اندراپنے جائز حق ملکیت سے بھی محروم ہوجائیں گے انہوں نے کہا نیشنل پارٹی قومی وحدتوں کے خلاف وفاقی حکومت کے کسی بھی غیرآئینی اقدامات کی اعلی عدالتوں سمیت ہرسطح پر مزاحمت کرے گی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہاکہ نیشنل کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا قیام غیرآئینی ہے ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اوروفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کے غیرآئینی اقدامات سے گریز کرے۔