Live Updates

نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو ایک ارب روپیہ دیا، شفقت محمود

سننے میں آیا ہے کہ یہ پیسے کی گیم بھی بن رہی ہے، مولانا کے پاس تواتنے پیسے نہیں ہیں، لیکن نوازشریف اوربلاول بھٹو نے بھی بڑے پیسے دیے ہیں۔ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 6 اکتوبر 2019 20:42

نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو ایک ارب روپیہ دیا، شفقت محمود
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ نوازشریف نے مولانافضل الرحمان کو ایک ارب روپیہ دیا، سننے میں آیا ہے کہ یہ پیسے کی گیم بھی بن رہی ہے، مولانا کے پاس تواتنے پیسے نہیں ہیں، لیکن نوازشریف اوربلاول بھٹو نے بھی بڑے پیسے دیے ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پیسا بڑا اکٹھا کرلیا ہے۔

یہ بھی سنا ہے کہ نوازشریف نے بڑے پیسے دیے ہیں، بلاول بھٹو نے بھی بڑے پیسے دیے ہیں، کیونکہ ان کے اپنے پاس توپیسے اتنے ہے نہیں،مجھے یہ سننے میں آیا ہے کہ یہ پیسے کی گیم بھی بن رہی ہے۔تحریک تواپنی جگہ پر ہے لیکن یہ پیسے کا مسئلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔مختلف اعدادبتائے جا رہے ہیں کہ کوئی کہتا ہے نوازشریف نے ایک ارب روپیہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

بحرحال یہ تحقیقات کی باتیں ہیں۔

لیکن میں ان کو بطور وزیر تعلیم یہی کہنا چاہتاہوں کہ اگر آپ مدارس کو تعلیمی ادارے کہتے ہیں تو پھر ان بچوں کوسڑکوں پر مت نکالیں ، ان کا تعلیمی مستقبل خراب نہیں ہونا چاہیے۔مزید برآں سینئر تجزیہ کاراور صحافی حامد میر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں انتہائی احتیاط کے ساتھ یہ بتا سکتا ہوں کہ حکومت کے کچھ لوگوں نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، حکومتی لوگوں نے مولانا فضل الرحمان سے بدتمیزی کی اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔

اگر ان سے پیارسے بات کی جاتی تو ہوسکتا ہے وہ مان جاتے۔لیکن جب بدتمیزی کریں گے توان کا فیصلہ تبدیل نہیں کرواسکتے۔ شیخ رشید کو شاید پتا نہیں تھا کہ پردے کے پیچھے کیا ہورہا ہے۔ان سے بدتمیزی کی گئی توانہوں نے اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کیا۔حامد میر نے کہا کہ شاہ محمود قریشی جو مرضی کہتے رہیں ۔میں بتانا چاہتا ہوں کہ اگر مولانا فضل الرحمان سے پیار سے بات کرتے تو وہ مان جاتے۔

لیکن ان کو کہا ہم آپ کی ایسی تیسی مار دیں گے مولانانے کہا کہ پھر جو کرنا کرلو۔اسی طرح سینئر تجزیہ کار مبشرلقمان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان حکومت کیلئے خطرہ بن چکے ہیں،حکومت کی صفوں میں پی ٹی آئی کے نظریاتی لوگ نہیں۔نہ ہی حکومت کے پاس کوئی پالیسی ہے،دراصل حکومت نے ان کوبالکل سنجیدہ نہیں لیا،ان کا خیال تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ ان کے ساتھ نہیں نکلے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات