Live Updates

وزیراعظم عمران خان کل 3 روزہ دورے پرچین روانہ ہوں گے

وزیراعظم چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، مسئلہ کشمیراورافغانستان کی صورتحال پرمعاملات زیربحث آئیں گے، اکنامک زون اور پاورسیکٹرمیں سرمایہ کاری کے امور پر حتمی فیصلے ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کا پلان تیار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 6 اکتوبر 2019 23:38

وزیراعظم عمران خان کل 3 روزہ دورے پرچین روانہ ہوں گے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 اکتوبر2019ء) وزیراعظم عمران خان کل 3 روزہ دورے پرچین روانہ ہوں گے، وزیراعظم چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، مسئلہ کشمیراورافغانستان کی صورتحال پرمعاملات زیربحث آئیں گے، اکنامک زون اور پاورسیکٹرمیں سرمایہ کاری سمیت دیگرامورپرحتمی فیصلے ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق
وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین کا پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان کل 3 روزہ دورے پرچین روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

ملاقاتوں میں مسئلہ کشمیر، خطے کا امن اور افغانستان کی صورتحال سمیت عالمی معاملات زیربحث آئیں گے۔
اکنامک زون اور پاورسیکٹرمیں سرمایہ کاری سمیت دیگرامور پرحتمی فیصلے ہوں گے۔

بتایا گیا ہے کہ وزراء کی ٹیم وزیراعظم سے ایک روزقبل چین پہنچے گی۔اس لیے وزیرریلوے شیخ رشید، وزیرمنصوبہ اور مشیرخزانہ آج چین روانہ ہوں گے۔
شیخ رشید اور چینی وزیرریلوے کی ملاقات 9 اکتوبرکو ہوگی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل وزیراعظم عمران خان 3 روزہ دورے پرچین جا رہے ہیں۔ دورے میں معیشت، اقتصادیات اور کشمیر کا مسئلہ زیربحث آئےگا۔ ایم ایل1 کا فیصلہ ہوگا،ایم ایل 2 کی بھی  ہم بنیاد رکھنا چاہتے ہیں، شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن سے خاص طورپردرخواست کرتا ہوں پاکستان کیلئے یہ وقت حساس ہے۔

اس صورتحال میں بھارت پاکستان سے سرحدوں پر چھیڑ چھاڑ بھی کر سکتا ہے۔ اپوزیشن والے اپنی ذات اور سیاست کیلئے ملک کوکسی بحران میں داخل نہ کریں۔ اس پرقوم اپوزیشن کوکبھی معاف نہیں کرے گی، قوم یہ چاہتی ہے پاکستان ترقی کرے۔ عمران خان اس بحران سے ملک کو نکالیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ مسولینی ہٹلرڈکٹیٹرمودی کی ساری سازشوں کو پاکستان تباہ و برباد  کر دے گا۔ پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے تاریخی کردار ادا کرے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات