Live Updates

حکومتی ٹیم کا مولانا فضل الرحمان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

بابراعوان اورعلی امین گنڈا پورکی ملاقات، سیاسی اورقانونی صورتحال پرمشاورت، مولانا فضل الرحمان کیخلاف قانونی چارہ جوئی پراتفاق، علی امین گنڈا پور کل مولانا کیخلاف قانونی نکات پر پریس کانفرنس کرینگے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 6 اکتوبر 2019 23:55

حکومتی ٹیم کا مولانا فضل الرحمان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 اکتوبر2019ء) حکومتی ٹیم نے مولانا فضل الرحمان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا، مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور دھرنے کیخلاف قانونی چارہ جوئی پر اتفاق کرلیا،علی امین گنڈا پور کل مولانا کیخلاف قانونی نکات پر پریس کانفرنس کرینگے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق
وزیراعظم کے مشیر بابر اعوان سے وفاقی وزیر کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال اور مولانا فضل الرحمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی بھی موجود تھے۔ بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور دھرنے کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

وفاقی وزیر کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کل پریس کانفرنس کریں گے جس میں مولانا فضل الرحمان کے خلاف قانونی نکات پر عوام کو آگاہ کریں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن سے خاص طورپردرخواست کرتا ہوں پاکستان کیلئے یہ وقت حساس ہے۔

اس صورتحال میں بھارت پاکستان سے سرحدوں پر چھیڑ چھاڑ بھی کر سکتا ہے۔ اپوزیشن والے اپنی ذات اور سیاست کیلئے ملک کوکسی بحران میں داخل نہ کریں۔ اس پرقوم اپوزیشن کوکبھی معاف نہیں کرے گی، قوم یہ چاہتی ہے پاکستان ترقی کرے۔ عمران خان اس بحران سے ملک کو نکالیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ مسولینی ہٹلرڈکٹیٹرمودی کی ساری سازشوں کو پاکستان تباہ و برباد  کر دے گا۔

پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے تاریخی کردار ادا کرے گا۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کا پلان تیار کرلیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کل 3 روزہ دورے پرچین روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

ملاقاتوں میں مسئلہ کشمیر، خطے کا امن اور افغانستان کی صورتحال سمیت عالمی معاملات زیربحث آئیں گے۔
اکنامک زون اور پاورسیکٹرمیں سرمایہ کاری سمیت دیگرامور پرحتمی فیصلے ہوں گے۔

بتایا گیا ہے کہ وزراء کی ٹیم وزیراعظم سے ایک روزقبل چین پہنچے گی۔اس لیے وزیرریلوے شیخ رشید، وزیرمنصوبہ اور مشیرخزانہ آج چین روانہ ہوں گے۔
شیخ رشید اور چینی وزیرریلوے کی ملاقات 9 اکتوبرکو ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات