لیاقت قائم خانی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی نیب کی استدعا مسترد،

احتساب عدالت نے جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

پیر 7 اکتوبر 2019 15:29

لیاقت قائم خانی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی نیب کی استدعا مسترد،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2019ء) احتساب عدالت نے لیاقت قائم خانی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ پیر کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی ۔ دور ان سماعت نیب نے ملزم لیاقت قائم خانی کو عدالت میں پیش کیا ۔نیب پراسیکیوٹر نے لیاقت قائم خانی کی مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ استدعا کی ۔

وکیل صفائی نے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی ۔ وکیل صفائی نے کہاکہ آئیکون ٹاور ابھی بھی وہیں کا وہیں موجود ہے، کیا آئیکون ٹاور کو سِیل کرنے کی کوشش کی گئی ۔ وکیل صفائی نے کہاکہ کیا وہ زمین واپس لینے کے لئے کوئی بھی کوشش کی گئی سات سال پہلے ریٹائر ہونے والے ڈی جی پارکس کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

وکیل صفائی نے کہاکہ لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے کسی بھی شخص کو پوچھا تک نہیں گیا ۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ جب باغ ابن قاسم کی زمین غیر قانونی الاٹ ہوئی لیاقت قائمخانی کسٹوڈین تھے۔ تفتیشی افسر نے کہاکہ اگر یہ 2011 میں ریٹائر ہو گئے تھے تو اصل ریکارڈ گھر کیوں رکھا تھا ۔ نیب حکام نے کہاکہ جان بوجھ کر باغ ابن قاسم کے نقشے اور ریکاڑد گھر میں چھپایا گیا تھا۔ نیب کے تفتیشی افسر اصغر خان نے کہاکہ اصل ریکارڈ ہم نے خود اِن کے گھر سے برآمد کیا ہی ہمیں شبہ ہے کہ انہوں نے مزید ریکارڈ بھی چٴْھپا رکھا ہے۔دلائل سننے کے بعد احتساب عدالت نے لیاقت قائم خانی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے لیاقت قائم خانی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔