یمنی حوثی باغیوں کی جنگ بندی کی پیشکش‘سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا مثبت ردعمل کا اظہار

پیر 7 اکتوبر 2019 15:55

یمنی حوثی باغیوں کی جنگ بندی کی پیشکش‘سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ..
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2019ء) یمن کے حوثی باغیوں کی جنگ بندی کی پیش کش کے بعد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے باہمی فوجی تعاون پر بات چیت کی ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ عہدیداران اور اتحادی ارکان نے یمن کے حوثی باغیوں کی جنگ بندی کی پیشکش پر مثبت رد عمل کا اظہار کیا ہے ، ۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے یہاں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی جس میں خلیجی خطے کو درپیش مشکلات و چیلنجز پر تبادلہ ِخیال کیا گیا ۔گزشتہ ہفتے سعودی نائب وزیر دفاع نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا تھا کہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے گزشتہ ماہ کی جانے والی جنگ بندی کی پیشکش پر سعودی عرب نے مثبت رد عمل کا اظہار کیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ اس پر موثر انداز میں عمل درآمد کیا جائے گا ۔